نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ایم کیوایم بلوچستان نصیر آباد زون سیکٹر ڈیرہ اللہ یار کے انچارج منظور احمد کنڈرانی اور کارکن عبد المجید بنگلزئی کو ایم کیوایم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا گیا
کراچی۔۔۔۔۔۔29؍ جون 2013ء
متحدہ قومی مووومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم بلوچستان نصیر آباد زون ، سیکٹر ڈیرہ اللہ یار کے سیکٹر انچارج منظور احمد کنڈرانی ولد محمد حیات اور سیکٹر اللہ یار کے کارکن عبدالمجید بنگلزئی ولد لعل خان بنگلزئی تحریکی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی اور غیر تنظیمی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بنا ء پر تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کر دیا گیا ہے ۔ تمام ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ منظور احمد کنڈرانی ولد محمد حیات اورعبدالمجید بنگلزئی ولد لعل خان بنگلزئی سے کسی بھی قسم کا کوئی رابطہ نہ رکھیں۔