Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بہادر خان کو فائرنگ کرکے شہید کرنے والے سفاک قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت ترین سزا دی جائے، رابطہ کمیٹی


بہادر خان کو فائرنگ کرکے شہید کرنے والے سفاک قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت ترین سزا دی جائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/29/2013
بہادر خان کو فائرنگ کرکے شہید کرنے والے سفاک قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت ترین سزا دی جائے، رابطہ کمیٹی
وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ایم کیوایم کے کارکن بہادر خان کے قتل میں ملوث سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کریں
بہادر خان کو گلشن غازی فرید کالونی کے قبرستان میں بعد نماز عشاء سپرد خاک کردیا گیا
کراچی:۔۔۔29؍ جون 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز دہشت گردوں نے گزشتہ روز فائرنگ سے ایم کیو ایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی بلدیہ سیکٹر یونٹ یوسی1 کے کمیٹی ممبر بہادر خان کی شہادت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاکہ ایم کیو ایم پی او سی بلدیہ سیکٹر یونٹ یوسی 1کے کمیٹی ممبر بہادر خان سمیت ایم کیو ایم کے کارکنان کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے سخت ترین سزا دی جائے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ کئی روز سے بھتہ خوروں اور پرچی مافیا کی جانب سے بہادر خان کومسلسل بھتے کی پرچیاں اور دھمکیاں دی جارہی تھیں۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بہادر خان مدینہ مسجد گلشن غازی میں عشاء کی نماز پڑھ کر نکل رہے تھے کہ دہشت گردوں نے گھات لگاکر پیچھے سے سر پر گولی مارکر شہید کردیا ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی ان کے جواں سال صاحبزادے وقاص قریشی سمیت ، ایم کیوایم کے عہدیداروں ، کارکنوں اور ہمدردوں کو شہید کرکے شہر کا امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ایم کیو ایم کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سمیت ، سیکڑوں کارکنان اور ہمدردوں کو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا لیکن قانون نافذ کرنے اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کوئی کاروائی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے بہادر خان کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ بہادر خان شہید کواپنی جواررحمت میں جگہ عطافرمائے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں نوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاراور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے پرزورمطالبہ کیا کہ بہادر خان شہید کے سفاک قاتلوں کوفی الفورگرفتار کیاجائے ۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی ،بلدیہ سیکٹر یونٹ یوسی 1کے کمیٹی ممبر بہادر خان کو جمعہ کی شب گلشن غازی فرید کالونی قبرستان میں بعد نماز عشاء سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید کی نماز جنازہ مدینہ مسجد گلشن غازی میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی ، بلدیہ سیکٹر یونٹ یوسی 1کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ بہادر خان شہید کے عزیزواقار بھی موجود تھے ۔

12/25/2024 6:47:13 AM