دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی بلدیہ سیکٹر یونٹ یوسی 1 کے کمیٹی ممبر بہادر خان کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن:۔۔۔29جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے دہشت گردو ں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی ، بلدیہ سیکٹر ، یونٹ یوسی 1کے کارکن بہادر خان کی شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین)