ایم کیوایم ملیر سیکٹر یونٹ 98 کے کارکن ظہور احمد کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن :۔۔۔29جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم ملیر سیکٹر کے کارکن ظہور احمد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہاکیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین )