Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کھارادر میں گینگ وار کے دہشت گردوں کے ٹولے کی اندھا دھند فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


کھارادر میں گینگ وار کے دہشت گردوں کے ٹولے کی اندھا دھند فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 6/28/2013
کھارادر میں گینگ وار کے دہشت گردوں کے ٹولے کی اندھا دھند فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
دہشت گرد ٹولے کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے، گینگ وار کے جرائم پیشہ دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اور بے گناہ افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر دن دیہاڑے قتل کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی 
اسی طرح کی کارروائی ماضی میں گینگ وار کے دہشت گرد شیر شاہ میں بھی کرچکے ہیں اور تاجروں کو چن چن کر فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کیا گیا تھا، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
جرائم پیشہ گینگ وار دہشت گردوں کو لگام نہ دینا اور انہیں شہریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دینا سراسر آئین و قانون اور انصاف کا کھلا قتل کیا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
گینگ وار جرائم پیشہ دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لاکر کراچی اور اس کے عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے، رابطہ کمیٹی 
کراچی۔۔۔۔28جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کھارادر میں گینگ وار کے مسلح دہشت گردوں کے جھتے کی جانب سے اندھادھند فائرنگ کرکے ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور متعددافرادکوشدیدزخمی کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوردن دیہاڑے فائرنگ کے واقعہ کو شہر کا امن سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کا حصہ قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گینگ وار کے دہشت گردوں کے ٹولے نے جس طرح سے کھارادر میں اندھادھند فائرنگ کی اور بے گناہ شہریوں کوبیدردی سے قتل کیا اس سے ہر ذی شعور شخص یہ اندازہ لگا سکتا ہے کہ دہشت گرد ٹولے کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے اور سرکاری سرپرستی میں گینگ وار کے جرائم پیشہ دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں جونہ صرف بے گناہ افرادکو بیدردی سے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کررہے ہیں بلکہ شہریوں میں خوف وہراس پیداکرکے انہیںیرغمال بنائے ہوئے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کھارادر کی طرز کی ایک اور کارروائی ماضی میں گینگ وار کے دہشت گرد شیر شاہ میں بھی کر چکے ہیں اور انہوں نے شیر شاہ میں تاجروں کو چن چن کر فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کیا تاہم سانحہ شیر شاہ کے واقعہ کے ذمہ دار گینگ وار کے دہشت گرد آج بھی قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جرائم پیشہ گینگ وار دہشت گردوں کو لگام نہ دینا اور انہیں شہریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دینا سراسر آئین و قانون اور انصاف کا کھلا قتل کیا ہے اور کراچی اوراس کے عوام کو سفاک دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دینے کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے گینگ وار کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے تمام افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کاظہار کیا اور انہیں صبرکی تلقین کی۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مقتولین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ،و زیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کھارادر میں گینگ وار کے مسلح دہشت گردوں کی کھلی دہشت گردی اور فائرنگ کرکے بے گناہ افراد کے قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور گینگ وار جرائم پیشہ دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لاکر کراچی اور اس کے عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیاجائے۔

9/27/2024 4:23:42 PM