نا معلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 132 کے کارکن طارق مصطفی کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن:۔۔۔28جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے نامعلوم دہشت گردو ں کی فائرنگ سے قصبہ علی گڑھ سیکٹریونٹ 132کے کارکن طارق مصطفی کی شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین)