بھتہ نہ دینے پر گینگ وار کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے کار ڈیلر کے جاں بحق ہونے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
کراچی میں بدنام زمانہ گینگ وار کے دہشت گردوں کی سنگین مجرمانہ کاروائیوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے
کراچی۔۔۔۔27جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نیشنل اسٹیڈیم کے قریب کار پر بھتہ نہ دینے کی پاداش میں گینگ وارکے دہشت گردوں کی فائرنگ سے چاپانی کاروں کے ڈیلر کے جاں بحق ہونے کی سخت تر ین الفاظ مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایک بیان رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں بدنام زمانہ گینگ وار کے دہشت گردوں کی سنگین مجرمانہ کا رروائیاں میں تیزی سے اضافہ ہور رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ گینگ وار کے دہشت گردو ں کی جانب سے کراچی کے تاجر وں ، صنعتکاروں ،دکانداروں ،ٹرانسپورٹرز، ڈاکٹر ز ،وکلا ء اور دیگر اہل ثروت کو بھتہ کی پرچیاں دینا اور انکار کرنے والوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی کھلے عام جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگز ،ایم کیوایم کے کارکنوں وہمدردوں کے قتل او رجرائم پیشہ عناصر کی دہشت گردی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مجرمانہ سرگرمیوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ شہر میں قانون نام کی کوئی چیز موجودنہیں ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے تاجرکے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جاپانی کار ڈیلر کے قتل کا نوٹس لیا جائے ،اسمیں گینگ وار کے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ٹھوس ومثبت اقدامائے بروئے کار لائے جائیں۔