بی کام کے نصاب سے اردوکونکالے جانے کانوٹس لیاجائے،سیدامین الحق ،عادل خان
کالجزاساتذہ کے وفدکے ارکان کی خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں رابطہ کمیٹی سے ملاقات
کراچی:۔۔۔27،جون2013ء
بزم اساتذہ اردوسندھ کاوفد صدر پروفیسر فرزانہ خان کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروسے متصل خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدامین الحق اور عادل خان سے ملاقات کی اورانہیں سندھ کے کالجزمیں اساتذہ کودرپیش مسائل ومشکلات اور کراچی میں تدریس اور اردو کے حوالے سے اہم مسائل اور خصوصاً بی کام کے نصاب سے اردو کو نکالے جانے کے حوالے سے آگاہ کیا ۔وفد کے ارکان نے ملاقات میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کواپنی گزارشات پیش کیں اورانہیں بتایا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اعلیٰ تعلیمی کورس سے قومی زبان کو ختم کرنے کا گھناؤنی سازش شروع کردی گئی ہے،وقت کا تقاضہ ہے کہ ہمیں قومی زبان کی تحفظ کیلئے عملی کوشش کرنا ہوگی ۔وفد کے اکان نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ پاکستان کے قومی زبان یعنی اردو کی بقاء کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔سیدامین الحق اورعادل خان نے وفدکے ارکان کی آمدکاخیرمقدم کرتے ہوئے ان کی گزاراشات کوغورسے سنااورہرممکن تعاون کایقین دلایااورکہاکہ اردوپاکستان کی قومی زبان ہے اس کیخلاف ہونیوالے ہر سازش کوناکام بنایا جائیگا۔ رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورصوبائی وزیرتعلیم نثارکھوڑوسے مطالبہ کیاکہ بی کام کے نصاب سے اردوکونکالے جانے کانوٹس لیاجائے،قومی زبان اردوکے خلاف ہونیوالی سازشوں بندکرائی جائے اوراس گھناؤنی سازشوں کے پس پردہ عناصرکوبے نقاب کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔