سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر پر بم حملے پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارمذمت ۔
بم حملے میں جسٹس مقبول باقرکے ڈرائیوراورپولیس ورینجرزکے اہلکاروں سمیت متعددافرادکے شہیدوزخمی ہونے پردلی افسوس کااظہار۔اللہ تعالیٰ جسٹس مقبول باقر کو زندگی اورصحت عطاکرے۔الطاف حسین
دہشت گرد وں نے جس طرح جسٹس مقبول باقرکے قافلے کو بڑے پیمانے پردہشت گردی کانشانہ بنایاہے وہ حکومت، پولیس وانتظامیہ اورتمام سیکوریٹی اداروں کیلئے ایک کھلا چیلنج ہے۔الطا ف حسین
لندن۔۔۔26، جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے برنس روڈ میں سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر پر بم حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراس بم حملے میں جسٹس مقبول باقرکے ڈرائیوراورپولیس ورینجرزکے اہلکاروں سمیت متعددافرادکے شہیدوزخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جسٹس مقبول باقرپر یہ بم حملہ ایک کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد وں نے جس طرح جسٹس مقبول باقرکے قافلے کو بڑے پیمانے پردہشت گردی کانشانہ بنایاہے وہ حکومت، پولیس وانتظامیہ اورتمام سیکوریٹی اداروں کیلئے ایک کھلا چیلنج ہے ۔یہ واقعہ ایک لمحہ فکریہ ہے کہ دہشت گردکس طرح جب چاہتے ہیں جہاں چاہتے ہیں لوگوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں۔جناب الطاف حسین نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے جسٹس مقبول باقرکی صحتیابی کیلئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ انہیں زندگی اورصحت عطاکرے۔انہوں نے بم دھماکے میں جسٹس مقبول باقرکے ڈرائیور، پولیس ورینجرزاورشہریوں کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کا اظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افرادکوجنت الفردو س میں جگہ دے ۔انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس ورینجرزکے اہلکاروں اورعام شہریوں کی جلدصحتیابی کی بھی دعاکی ۔