Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جب بھی حق پرست قیادت کو موقع ملا ہے اس شہر کو بنایا، سنوارا اور سجایا بھی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


جب بھی حق پرست قیادت کو موقع ملا ہے اس شہر کو بنایا، سنوارا اور سجایا بھی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 6/25/2013
جب بھی حق پرست قیادت کو موقع ملا ہے اس شہر کو بنایا، سنوارا اور سجایا بھی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
یہ فیملی پارک پیسوں سے نہیں عزم و ہمت سے تعمیر کیا گیا ہے لہذٰا اس پارک کے نام کا پاس اور اس کی حفاظت بھی آپ کی ذمہ داری ہے
سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالمعید صدیقی کے صوابدیدی فنڈز سے تعمیر کئے گئے مفتی رمضان فیملی پارک (منی زو) کی افتتاحی تقریب سے خطاب
تصاویر
کراچی۔۔۔۔25جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جب جب حق پرست قیادت کو موقع ملا ہے ہم نے اس شہر کو بنایا بھی ہے،سنوارا بھی ہے ،سجایا بھی ہے اور انشاء اللہ ہم ایک بار پھر اپنے اس شہر کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔یہ بات انہوں نے سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالمعید صدیقی کے صوابدیدی فنڈز سے نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں مفتی رمضان فیملی پارک (منی زو )کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ارکان رابطہ کمیٹی سید امین الحق ،اسلم آفریدی،حق پرست ارکان اسمبلی،کراچی تنظیمی کمیٹی ،حق پرکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی شہید کے صاحبزادے ،شہید خالد بن ولید کے صاحبزادے، سیکٹر ویونٹ کے ذمہ داران و کارکنان سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مفتی رمضان پارک تقریباً 3.58ایکڑ پر محیط ہے جبکہ پارک کی تیاری میں تقرریباً دو کروڑ کی لاگت آئی ہے۔پارک میں بچوں کے لئے اسکیٹینگ ٹریک،پانی سے چلنے والی پیڈسٹل بورڈ ،ساجد قریشی شہید کے نام سے منسوب دیگر ممالک سے درآمد کردہ مختلف اقسام کی مچھلیوں کے AQUARIUM کے علاوہ نایاب جانوروں میں شیر ،ہرن،شتر مرغ، بندر ،موراور سانپوں کی مختلف اقسام ،خوبصورت فوارے اور بچوں کے لئے جھولے نصب کئے گئے ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ دشمنوں نے اپنی سازشوں کے ذریعے ہمیں اپنے ایک اور ساتھی سے محروم کردیا ہے لیکن ہم انہیں یہ بات بتانا چاہتے ہیں کہ تم کرتے رہو سازشیں ہم بھی اپنے مشن و مقصد کے حصول کے لئے کام کرتے رہیں گے۔یہ شہر پاکستان کو اس کی مجموعی آمدنی کا 70فیصد فراہم کرتا ہے لیکن اس شہر کو اس کا جائز حق بھی نہیں دیا جاتا۔یہ فیملی پارک پیسوں سے نہیں عزم و ہمت سے تعمیر کیا گیا ہے لہذٰا اس پارک کے نام کا پاس اوراس کی حفاظت آپ کی ذمہ داری ہے۔قائد اعظم ؒ سے لیکر قائد ملت تک ،قائد ملت سے لیکر قائد تحریک تک ،تحریک پاکستان سے تعبیر پاکستان تک،تعبیر پاکستان سے تعمیر پاکستان تک تاریخ میں جب جب کہانی دہرائی جائے گی اس شہر قائد کی کہانی سنائی جائے گی۔جس شہر کے پیسوں سے او ر خون پسینے سے دارالحکومت میں ہریالی اور حکمرانوں کے چہروں پر لالی بھی ہے اسی شہر کے ساتھ ناانصافیوں کی انتہا کی گئی ہے۔افتتاحی تقریب سے عبدالمعید صدیقی نے کہا کہ قائد تحریک کی ہدایت پر یہ مفتی رمضان فیملی پارک آپ کے لئے تحفہ ہے اب آپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس کی حفاظت اور صفائی ستھرائی کا بھی خیال بھی رکھنا ہے۔تقریب سے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد اور سابق رکن قومی اسمبلی فرحت خان نے بھی مختصر خطاب کیا۔


12/25/2024 5:58:28 AM