ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر کے نگراں انچارج محمد طاہر کی والدہ کو سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ و تدفین میں ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال، انچارج کراچی تنظیمی کمیٹی ڈاکٹر ندیم احسان اور سیکٹر و یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان سمیت عزیز و اقارب کی شرکت
کراچی ۔۔۔23، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ نارتھ ناظم آباد سیکٹر کے نگراں انچارج محمد طاہر کی والدہ محمودہ بیگم کو نارتھ ناظم آباد کے سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔۔مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب شاداب مسجد فیڈرل بی ایریا میں اداکی گئی۔ مرحومہ کی نما زجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانجینئر ناصر جمال،انچارج کراچی تنظیمی کمیٹی ڈاکٹر ندیم احسان اورسیکٹرزو یونٹ کے ذمہ داران، کارکنان اور مرحوم کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔