Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ نیشنل پارٹی کے چیئر مین اشرف نوناری کی مرکزی وفد کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی کمال سے ملاقات


سندھ نیشنل پارٹی کے چیئر مین اشرف نوناری کی مرکزی وفد کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی کمال سے ملاقات
 Posted on: 6/25/2013
سندھ نیشنل پارٹی کے چیئرمین اشرف نوناری کی مرکزی وفد کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی کمال سے ملاقات 
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور انکے صاحبزادے وقا ص قریشی کی شہادت پر جناب الطاف حسین اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار
حق پرستی کی جدوجہد میں ہمیں کتنی بھی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، مصطفی کمال
شدت پسندوں اور دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں متحدہ تنہا نہیں بلکہ سندھ قوم کا ہر فرد ان کے ساتھ ہے، اشرف نوناری
کراچی ۔۔۔25، جون 2013ء
سندھ نیشنل پارٹی کے چیئرمین اشرف نوناری کی مرکزی وفدکے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹر یٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے رکن سید مصطفی کمال سے ملاقات کی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور انکے صاحبزادے وقا ص قریشی کی المناک شہادت پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور افسوس کااظہار کیا۔ اس موقع پر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے جوائنٹ انچارج غازی صلاح بھی موجودتھے۔ وفد میں وائس چیئرمین شبیر انقلابی، جنرل سیکریٹری نجیب احمد تھبیو و دیگر بھی موجود تھے۔ وفد نے کے ارکان نے ساجد قریشی اور ان کے صاحبزادے وقاص قریشی کے قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں نہ صرف وہ ایم کیوایم کے ساتھ ہیں بلکہ پوری سندھی قوم متحدہ قومی موومنٹ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ شدت پسندوں اور دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں متحدہ قومی موومنٹ تنہا نہیں بلکہ سندھ کا ہرفرد ان کے ساتھ ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی کمال نے سندھ نیشنل پارٹی کے وفدکی آمد کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہاکہ حق پرستی کی اس جدوجہد میں ہمیں کتنی بھی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں ہم ہرگزپیچھے نہیں ہٹیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک کی واحد جمہوری و سیاسی جماعت ہے جس کے منتخب نمائندوں اور کارکنان کو دہشت گرد بیدردی سے فائرنگ کرکے قتل کررہے ہیں جو کھلی دہشت گردی ہے۔ملاقات میں ساجد قریشی شہید اور وقاص قریشی شہید کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔


12/25/2024 6:47:09 AM