کورنگی سیکٹر یونٹ 77کے کارکن شرافت علی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔25جون 2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 77کے کارکن شرافت علی انتقال پر گہرے کھ اور افسوس اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان کے آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحو م کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برادشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)