ایم کیوایم کے سو گوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔25، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن محمد ذاکر کی بھانجی فائزہ سعید ، قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 130کے کارکن محمد وسیم والدہ شاہین ،بلد یہ ٹاؤن سیکٹر کمیٹی کے رکن مینر انجم کے والد محمد بخش اور کورنگی سیکٹر یونٹ 77کے کارکن شرافت علی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کاا ظہار کیاہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمددری اظہار کر تے انہیں صبر کی تلقین۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دیں۔ (آمین)