جئے سندھ قومی محاذ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر میرعالم علی کی سربراہی میں تین رکنی وفد کی ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق اور یوسف شاہوانی سے ملاقات
وفد نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے جواں سال بیٹے وقاص قریشی کی شہادت پرجناب الطاف حسین اور شہداء کے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کیا اور بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی
کراچی ۔۔۔23، جون 2013ء
جئے سندھ قومی محاذ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر میرعالم علی کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق اور یوسف شاہوانی سے ملاقات کی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے جواں اسال بیٹے وقاص قریشی کے سفاکانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جناب الطاف حسین اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور افسوس کااظہار کیا۔وفد نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے انجینئر وقاص قریشی کے بہیمانہ قتل کی واردات کوکھلی دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ دہشت گردوں نے شہر کراچی کا امن ، سکون اور چین برباد کرکے رکھ دیا ہے اوروہ اب تک قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں۔ ملاقات میں ساجد قریشی شہید اور وقاص قریشی شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔