کنور خالد یونس کی پھوپھی اور جمال کاظم کی والدہ محترمہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
مرحومہ کو گذری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ، نماز جنازہ و تدفین میں ڈپٹی کنوینر ناصر جمال ، ذمہ داران ، کارکنان کی شرکت
کراچی ۔۔۔23، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی کنو ر خالد یونس کی پھوپھی اور ڈی سی آر سی کے جوائنٹ انچارج جمال کاظم کی والدہ محترمہ کے انتقال پرگہرے افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ دریں اثناء کنور خالد یونس کی پھوپھی اور ڈی سی آر سی کے جوائنٹ انچارج جمال کاظم کی والدہ مرحومہ کو گذری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحومہ کی نما زجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال ، ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن سیکٹرز کمیٹی کے اراکین ، ڈی سی آر سی کے عہدیداران ، یونٹوں کے ذمہ داران، کارکنان ، ہمدردوں اور مرحومہ کے عزیز واقارب نے شرکت کی ۔