ایم کیوایم کے کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔23، مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم پاک کالونی سیکٹر یونٹ 186کے کارکن آغا مبین الحق ، ایم کیو یم ٹنڈو آدم یونٹ 1/8کے کارکن شریف الدین انصاری اور ایم کیو ایم ٹنڈو آدم یونٹ 2-Aکے کارکن فدا حسین قرشیکے بھائی حاجی رحیم بخش قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)