کراچی میں پانی کے شدید بحران کے خلاف ایم کیوا یم سراپا احتجاج
پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے سلسلے کا دوسرا احتجاجی مظاہرہ
کراچی پریس کلب پر منعقدہوا جس میں ہزاروں خواتین ، بچوں ، بزرگوں نے شرکت کی
کراچی ۔۔۔23مئی2015ء
شہر میں پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف جاری ایم کیو ایم کے عوامی احتجاجی مظاہروں کے سلسلے کا دوسر بڑااحتجاجی مظاہرہ ہفتہ کی شام کراچی پریس کلب پر منعقد کیاگیاجس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر محمد فاروق ستار، قمر منصور ، عارف خان ایڈوکیٹ،وسیم اختر،توصیف خانزادہ،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین اور کارکنان سمیت شہرکے مختلف علاقوں میں پانی کے بحران کا شکار خواتین ، بزرگوں ، نوجوانوں ، بچوں اور بچیوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی جبکہ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے بھرپور نعرے بازی کرکے شہر میں جاری پانی کے مصنوعی بحرا ن کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا