کارکنان سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔22جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ131کے جوائنٹ سیکٹر انچارج محمد ایوب کی والدہ محترمہ چاند بی بی ،حق پرست رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی کی ہمشیرہ رابعہ ،فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ154کے کارکن محمد ایوب کی والدہ محترمہ فاطمہ بی بی اورفیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ147کے کارکن شکیل احمد خان کی والدہ محترمہ نعیمہ نذیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کیا ہے۔انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔(آمین)