ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور انکے بیٹے وقاص قریشی کے بہیمانہ قتل کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام کل بروزاتوارنیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا
احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے امریکہ کے مختلف شہروں سے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نیویارک پہنچناشروع ہوگئے
ساجدقریشی، وقاص قریشی اورایم کیوایم کے دیگرکارکنوں کے بہیمانہ قتل، اغوا،تشدد، کارکنوں کی گرفتاریوں اورماورائے عدالت قتل کے بارے میں اقوام متحدہ کے حکام کو پٹیشن بھی پیش کی جائے گی
واشنگٹن۔۔۔۔22جون 2013ء
کراچی میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور انکے جواں سال بیٹے وقاص قریشی کے بہیمانہ قتل کے خلاف جاری احتجاج کے سلسلے میں ایم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام کل بروزاتوارامریکہ کے شہرنیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے امریکہ کے مختلف شہروں سے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نیویارک پہنچناشروع ہوگئے ہیں۔ مظاہرے کے موقع پر رکن سندھ اسمبلی ساجدقریشی، ان کے صاحبزادے وقاص قریشی اورایم کیوایم کے دیگرکارکنوں کے بہیمانہ قتل، اغوا،تشدد، کارکنوں کی گرفتاریوں اورماورائے عدالت قتل کے واقعات کے بارے میں اقوام متحدہ کے حکام کو پٹیشن بھی پیش کی جائے گی۔