بفرزون ارم اپارٹمنٹ کے رہائشی عمار، علی، عثمان، نوید اور سخی حسن سرینا پلازہ کے رہائشی رمیض شیخ نامی اشخاص کاایم کیوایم سے قطعی کوئی تعلق نہیں
یہ تمام افراد جرائم پیشہ ہیں جو خود کو علاقے میں ایم کیوایم کا کارکن ظاہر کرکے ایم کیوایم کی ساکھ خراب کررہے ہیں
حق پرست عوام ایسے جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور ان کی اطلاع نائن زیرو پر کریں، رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی:۔۔۔21، جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نارتھ ناظم آبادکے علاقے بفرزون ارم اپارٹمنٹ کے رہائشی عمار،علی،عثمان ،نویداورنارتھ ناظم آبادکے علاقے سخی حسن سریناپلازہ کے رہائشی رمیض شیخ ولدنذیرمحمدنامی اشخاص سے لاتعلقی کااظہارکیاہے اورکہاہے کہ مذکورہ تمام افرادجرائم پیشہ ہیں جوغلط قسم کے کاموں میں ملوث ہیں اورعلاقے میں خودکوایم کیوایم کاکارکن ظاہرکرکے ایم کیوایم کی ساکھ کونقصان پہنچارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حق پرست عوام وکارکنان ایسے افرادپرکڑی نظررکھیں جوجرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں اورایم کیوایم کانام استعمال کرکے تنظیم کوبدنام کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے افرادجوغلط قسم کے کاموں میں ملوث ہیں اورایم کیوایم کانام استعمال کررہے ہیں ان کی اطلاع فوری طورپرایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپردیں۔