Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہوجائے، قائد تحریک الطاف حسین


دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہوجائے، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 6/21/2013
دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہوجائے، قائد تحریک الطاف حسین
قوم ،مسلح افواج کے شانہ بشانہ ان دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے میدان عمل میں آجائے
تحریک انصاف کے رہنماؤں کوخودکش حملوں کا خاتمہ کرانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں
مفتیان پاکستان سمیت تمام علمائے حق کا اس بھیانک درندگی اور دہشت گردی کے خلاف خاموشی اختیارکرنا مجرموں کے جرم میں شریک ہونے کے مترادف ہے
لہٰذا انہیں خاموشی کا قفل توڑ کرحق اور سچ کہنے کے لئے میدان عمل میں آکر اس کھلی بربریت کی مذمت کرنی چاہئے
لندن۔۔۔21،جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور میں قائم شدہ مسجد اور اس سے منسلک مدرسے پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے بلند درجات اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئے دعا کی اور شہداء کے لواحقین ، ہمدردوں، عزیزواقارب اور احباب سے دلی تعزیت کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ دھماکے اور ان کے نتیجے میں بے گناہ پاکستانیوں کی ہلاکت اس حد پر پہنچ چکی ہے کہ جہاں قوم کو ایک نقطہ پر متحد ہوجانا چاہئے ۔ خودکش حملوں کا عمل ہو، بارودی مواد سے دھماکہ کرنے کا عمل ہو یا آتشی اسلحہ سے سویلین یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کو نشانہ بنانے کا عمل ہواس کی سب کوکھل کرمذمت کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ اس صورتحال کے حل کیلئے واحد اور واحد راستہ یہ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہوجائے اور متحد ہوکر مسلح افواج کے شانہ بشانہ ان دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے میدان عمل میں آجائے ۔
جناب الطاف حسین نے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے پرزوراپیل کی کہ اب آپ کی صوبہ خیبرپختونخوا میں حکومت ہے اورآپ کی پارٹی کے رہنماؤں کا صوبہ میں عمل دخل ہے لہٰذا انہیں اس موقع پر سامنے آنا چاہئے اور اس قسم کے خودکش حملوں کا خاتمہ کرانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اب مفتیان پاکستان سمیت تمام علمائے حق کا اس بھیانک درندگی اور دہشت گردی کے خلاف خاموشی اختیارکرنا مجرموں کے جرم میں شریک ہونے کے مترادف ہے لہٰذا انہیں خاموشی کا قفل توڑ کرحق اور سچ کہنے کے لئے میدان عمل میں آکر اس کھلی بربریت کی مذمت کرنی چاہئے ۔



12/24/2024 5:35:37 PM