Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاورکے مدرسہ میں خودکش حملہ کھلی دہشت گردی اورقابل مذمت ہے، قائد تحریک الطاف حسین


پشاورکے مدرسہ میں خودکش حملہ کھلی دہشت گردی اورقابل مذمت ہے، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 6/21/2013
پشاورکے مدرسہ میں خودکش حملہ کھلی دہشت گردی اورقابل مذمت ہے، قائد تحریک الطاف حسین
ملک دشمن عناصر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی گھناؤنی سازشیں کررہے ہیں۔بے گناہ نمازیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا دین اسلام کی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ملک بھرکے اعتدال پسند عوام میدان عمل میں آکر انتہاء پسندی کے خلاف اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کریں
خودکش حملہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے اظہار تعزیت
لندن۔۔۔21،جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاورکے مضافاتی علاقے گلشن کالونی چمکنی میں واقع مدرسہ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے میں معصوم بچوں سمیت درجنوں افراد کے شہید وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ مدرسہ میں خودکش حملہ کھلی دہشت گردی اورقابل مذمت اور ملک بھر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر مذموم کارروائیاں کرکے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی گھناؤنی سازشیں کررہے ہیں اور وقت کا تقاضا ہے کہ ملک بھرکے اعتدال پسند عوام میدان عمل میں آکر انتہاء پسندی کے خلاف اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کریں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پشاور کے مدرسہ میں نمازپڑھتے ہوئے بے گناہ نمازیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا دین اسلام کی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور جوعناصر اس قبیح فعل میں ملوث ہیں وہ مسلمان توکجا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔ 
جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پشاورکے مضافاتی علاقے میں واقع مدرسہ میں خودکش حملہ کا نوٹس لیا جائے ،ملک سے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اورمثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ جناب الطاف حسین نے خودکش حملہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔

12/24/2024 5:24:30 PM