متحدہ قومی موومنٹ کے ہمدرد عبد الواحد اور محمد بلال کو لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے اغواء کرنے کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا
ایم کیوایم کے ہمدردوں عبد الواحد اور محمد بلال کے قتل پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
کراچی میں بے گناہ شہریوں اور ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور دہشت گردی میں ملوث گینگ وار کے دہشت گردوں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے
کراچی:۔۔۔20، جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ لیاری سیکٹرکے ہمدرداوردھوبی گھاٹ کے رہائشی باپ بیٹے 48سالہ عبدالواحدولدمحمداسماعیل اور20سالہ محمدبلال ولد عبد الواحد کو لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے اغواء کرنے کے بعدبہیمانہ تشددکانشانہ بناکرگولیاں مارکرانتہائی سفاکی سے قتل کردیااوران کی بوری بندلاشیں دھوبی گھاٹ کے علاقے میں پھنک دیں۔قتل ہونیوالے باپ بیٹے موبائل شاپ پرکام کرتے تھے جہاں سے گزشتہ رات دکان بندکرنے کے بعدوہ گھرجارہے تھے کہ راستے سے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے انہیں اغواء کرلیااوربہیمانہ تشددکانشانہ بنانے کے بعدگولیاں مارکرانہیں بے دردی اورسفاکی سے قتل کردیاجس کے بعدان کی بوری بندلاشیں دھوبی گھاٹ کے علاقے میں پھنک دیں۔
دریں اثناء ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے ہمدردعبدالواحداورمحمدبلال کواغواکرنے کے بعدتشددکانشانہ بناکرقتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ کارکنان اورہمدردوں کے قتل میں ملوث لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں گرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے اور کراچی کے شہریوں کو دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں نے شہرمیں قتل وغارتگری کا بھیانک سلسلہ شروع کررکھاہے جوتسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے ہمدرد باب بیٹے عبدالواحداورمحمدبلال کااغواء کے بعد بہیمانہ قتل کراچی کے معصوم شہریوں پرظلم کی انتہاء ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاراحمد،چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخارمحمدچوہدری اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز اشرف کیانی سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں بے گناہ شہریوں اورایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اوردہشت گردی میں ملوث لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔