Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

غیر قانونی محاصروں اور چھاپوں میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرایا جائے، رابطہ کمیٹی


غیر قانونی محاصروں اور چھاپوں میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرایا جائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/20/2013
غیر قانونی محاصروں اور چھاپوں میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرایا جائے، رابطہ کمیٹی
پی آئی بی کالونی، غوثیہ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور گلبہار میں محاصروں اور کارکنان کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کا اظہارِ مذمت
کراچی:۔۔۔20، جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے مختلف علاقوں کے غیرقانونی محاصروں اور گھروں پربلاجواز چھاپوں کے دوران متعددذمہ داران وکارکنان کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ غیرقانونی محاصروں اور چھاپوں کے دوران گرفتارکیے گئے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کوفی الفوربازیاب کرایا جائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ چند ہفتوں سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف غیراعلانیہ آپریشن شروع کررکھاہے اورغیراعلانیہ کے دوران ایم کیوایم کے درجنوں کارکنوں کوگھروں سے گرفتارکیاجاچکاہے جبکہ غیرقانونی محاصروں کے دوران پوری آبادیوں کوہراساں کرکے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدردوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جمعرات کی صبح بھی قانون نافذکرنیوالے اداروں نے پی آئی بی کالونی کے علاقے غوثیہ کالونی کاغیرقانونی محاصرہ کر کے ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر یونٹ58کے سابق ذمہ داران عابدالہی ولدنورالہی،اکرام ولدعمردین،شفیق ولدمحمداحمددین ،عمران ولداسلام اوران کے برادرنسبتی احمدولدسلیم کوبلاجوازگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاجبکہ گزشتہ روزبھی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے نارتھ ناظم آباداورناظم آباد گلبہار میں بلاجوازچھاپے مارکرایم کیوایم نارتھ ناظم آبادسیکٹریونٹ176کے کارکن محمدعلی ولدمحمداحسن اوریونٹ170کے انچارج دلاوارمیاں ولدشبیرمیاں کوگرفتارکرلیاہے جن کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جارہا ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب بھتہ خوری،اغواء برائے تاوان اورقتل سمیت معصوم لوگوں کو بسوں سے اتارکر اورڈیوٹی پر تعینات رینجرزاہلکاروں کے گلے کاٹنے جیسی جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث گینگ وارکے مسلح دہشت گرد شہرمیں دندناتے پھررہے ہیں اورتسلسل کے ساتھ ایم کیو ایم کے کارکنان کوقتل غارتگری کانشانہ بنارہے ہیں جبکہ دوسری جانب قانون نافذکرنے والے ادارے لیاری میںآپریشن کرکے گینگ وارکے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے الٹامہاجربستیوں اورعلاقوں کامحاصرہ کرکے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کوگرفتارکررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سمیت تمام ارباب اختیار سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے خلاف جاری غیراعلانیہ آپریشن بندکرایاجائے اورآپریشن کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیرقانونی محاصروں کے دوران ایم کیوایم کے کارکنان کوگرفتارکرنے کاعمل بندکیاجائے ۔

12/24/2024 6:54:21 PM