ایم کیوایم کے عوامی ریفرنڈم 2013 میں بذریعہ موبائل SMS بھی حصہ لیا جاسکتا ہے
کراچی ۔۔۔19، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے جمعرات20جون کوہونیوالے عوامی ریفرنڈم 2013ء میں بذریعہ SMSبھی حصہ لے سکتے ہیں جس کیلئے کسی بھی موبائل نیٹ ورک کے ذریعے یہ SMSباآسانی کیاجاسکتاہے ۔ ایس ایم ایس کرنے کاطریقہ اگرآپ متحدہ قومی موومنٹ کے حکومت سندھ میں شمولیت میں حق میں ہیں تو(YES)لکھ کر SMS Short Cort-8068پربھیج دیں اوراگرآپ کاجواب( نہیں)میں ہے تو (NO)لکھ کرSMS Short Cort-8068پربھیج دیں۔(فی ایس ایم ایس چارجز2روپے +ٹیکس)ہے۔