لیاری گینگ وار کے ہاتھوں اغواء کے بعد بہیمانہ تشدد سے شہید کیے جانے والے ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹر کے کارکن فرحان حسین شہید کو سینکڑوں سوگواروں کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان لیاقت آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
شہید کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد الحمرا کے باہر اد اکی گئی، نماز جنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی، حق پرست نمائندوں اور دیگر ذمہ داران کی شرکت
مہاجر قوم کی نسل کشی کا عمل بند کرایا جائے، ڈاکٹر صغیر احمد کی صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف سے اپیل
کراچی ۔۔۔19، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ پی آئی بی جہانگیرروڈسیکٹریونٹ56کے جواں سالہ کارکن فرحان حسین ولداسحاق حسین کوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان لیاقت آبادسی ون ایریاکے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ شہیدکی نمازجنازہ بعد نمازعشاء مسجد الحمرا نزد سیکٹر آفس کے سامنے ادا کی گئی۔ نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیراحمد،حق پرست اراکین اسمبلی،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان، علاقائی سیکٹرزاوریونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان،ہمدردوں اورشہیدکے عزیزوا قارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اور شہید کو زبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیا۔واضح رہے کہ فرحان حسین گذشتہ دوروزسے لاپتہ تھے جنہیں لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں نے اغواء کے بعدبہیمانہ تشددکانشانہ بناکربے دردی سے قتل کردیااوران کی لاش ڈاکس تھانے کی حدودمیں پھینک دی تھی۔علاوہ ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرصغیراحمدنے صدرمملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم میاں محمد نواز شریف،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز اشرف کیانی سمیت تمام ارباب اختیارسے اپیل کی کہ مہاجرقوم کی نسل کشی کاعمل بندکرایاجائے اورمہاجر نوجوانوں کے المناک قتل کی وارداتوں میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔وہ فرحان حسین کی تدفین کے موقع پرمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکررہے تھے۔ڈاکٹرصغیراحمدنے کہاکہ 25سالہ فرحان حسین پی آئی بی کالونی یونٹ56کے کارکن تھے جوگزشتہ دوروزسے لاپتہ تھے اورلیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے انہیں انتہائی سفاکی اوردرندگی سے تشددکانشانہ بنانے کے بعدقتل کردیاگیااوران کی لاش ڈاکس تھانے کی حدود لیاری ندی میں پھنک دی گئی۔انہوں نے کہاکہ ہم کارکنان کی لاشیں اٹھااٹھاکرتھک ہیں۔ جبکہ ہم نے سپریم کورٹ،ہائی کورٹ سمیت سب جگہ انصاف کی فراہمی کیلئے اپیلیں داخل کی لیکن کہیں سے کوئی سنوائی نہیں ہوئی،آج ہم پرکڑاوقت ہے ،انسانی حقوق کی تنظیمیں ہماراساتھ دیں اورکارکنان وہمدردوں کی قتل وغارتگری بندکرائیں۔ڈاکٹرصغیراحمدنے فرحان حسین شہیدکے سوگواراہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورفرحان حسین کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعا بھی کی۔