ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹر کے کارکن فرحان حسین کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
کراچی ۔۔۔19، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹرکے کارکن فرحان حسین کے دہشت گردوں کے ہاتھوں اغواء کے بعدتشدد سے شہادت پردلی رنج وغم اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے فرحان حسین شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ فرحان حسین شہیدکوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)