ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے کارکن محمد عارف کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔19جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے کارکن محمد عارف شمسی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شر یک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اﷲتعالی مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ (آمین)