کارکنان سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔19جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم ملیر سیکٹر یونٹ96کے شہید کارکن محمد منشٰی کی والدہ محترمہ ر قیہ بیگم ،قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ125 کے کارکنان جمیل شاکر اور جلیل شاکر کی والدہ محترمہ زینت بیگم اور ملیر سیکٹر یونٹ102کے کارکن محمد اظہار کے والد محمد صادق، محمود آباد سیکٹر یونٹ یو سی 4B کے کارکن محمد رشید کی والدہ نورین قریشی ، یونٹ یوسی 4Bکے کارکن یاسر ندیم کے والد محمد سلمان کے انتقال پردکھ اور افسوس کاا ظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعاکی کہ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)