Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت19جون 92ء کے شہداء کی21ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی


ایم کیوایم کے تحت19جون 92ء کے شہداء کی21ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی
 Posted on: 6/19/2013
ایم کیوایم کے تحت19جون 92ء کے شہداء کی21ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئ
آزادکشمیر سمیت پاکستان بھرکے بیشترممالک میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدہوئے
مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیز آبادمیں ہوا،رابطہ کمیٹی ،منتخب عوامی نمائندے،ذمہ داران وکارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی
کراچی:۔۔۔ 19 جون2013 ء
تصاویر
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 19جون کادن ’’یومِ سیاہ کے طورمنایاگیااورآزادکشمیرسمیت پاکستان بھرمیں قائم ایم کیوایم صوبائی، ضلعی، ڈسٹرکٹس، زونل اورسیکٹرزیونٹ دفاترپرسیاہ پرچم لہرائے گئے اورکارکنان نے بازؤں پرسیاہ پٹیاں باندھی جبکہ ظہرتاعصرشہداء 19جون 1992ء کی 21ویں برسی کے موقع پرقرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے جس میں19جون سمیت تمام حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزنائن زیروسے متصل لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہواجس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، اراکین رابطہ کمیٹی ،قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار ، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ،ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات اورونگز کے ارکان،کراچی کے سیکٹریونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ، کارکنان، ہمدردوں اور شہداء کے عزیز و اقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔بعدازا ں خشو ع و خضوع کیساتھ اجتماعی دعائیں کی گئیں جس میں حق پرست شہداء کی مغفرت،انکے درجات کی بلندی ،سوگوار لواحقین کے لئے صبر جمیل ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ کرا چی کی طرح اندرون سندھ ایم کیوایم کے زونل دفاترحیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، نوابشاہ ، سانگھڑ ، ٹنڈوالہیار،گھوٹکی،جامشوور،عمرکوٹ، ٹھٹھہ، نوشیرو فیروز ، بدین ، لاڑکانہ، خیرپور، شکارپور، دادو، قمبرشہدادکوٹ،کشموراورجیکب آباد،پنجاب میں لاہور،گجرانوالہ،ملتان،فیصل آباد،راولپنڈی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،بلوچستان میں کوئٹہ، خیبر پختونخوا میں ایبٹ آباد ،گلگت بلتستان ، آزادکشمیر میں مظفر آباد ، میر پور ، راولا کوٹ اور باغ میں ایم کیوایم کے زونل دفاتر میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ایم کیوایم کے ذمہ داران اورکارکنان کے علاوہ ہمدردوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر شہدائے 19جون کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اورشہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی ۔


12/24/2024 7:07:02 PM