Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کے ایم اوسی آگرہ تاج کالونی سیکٹرکے کارکن محمدوسیم میمن شہیدکوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان میں سپردخاک،سوئم کل ہوگا


کے ایم اوسی آگرہ تاج کالونی سیکٹرکے کارکن محمدوسیم میمن شہیدکوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان میں سپردخاک،سوئم کل ہوگا
 Posted on: 6/19/2013
کے ایم اوسی آگرہ تاج کالونی سیکٹرکے کارکن محمدوسیم میمن شہیدکوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان میں سپردخاک،سوئم کل ہوگا
شہیدکی نمازجنازہ جناح گراؤنڈعزیزآباد میں اداکی گئی نمازجنازہ اورتدفین میں رابطہ کمیٹی،حق پرست نمائندوں اور ذمہ داران وکارکنان کی شرکت
شہیدکاجسدخاکی نمازجنازہ کی ادائیگی کیلئے جناح گراؤنڈعزیزآبادپہنچنے پر رقت آمیزمناظر، ہرآنکھ آشکبار،فضاء کلمہ طیبہ اوردردپاک سے گونج اٹھی
کراچی:۔۔۔ 19 جون2013 ء
تصاویر
گزشتہ روزآگرہ تاج میں لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونیوالے متحدہ قومی موومنٹ کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی آ گرہ تاج سیکٹر یونٹ نیا آبادکے یو سی 3کے کارکن محمد وسیم میمن شہیدکوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان یٰسین آبادمیں سپردخاک کردیاگیا۔اس سے قبل شہیدکی نماز جنازہ بعد نماز ظہر عزیز آباد کے تاریخی جناح گراؤنڈمیں مولانارفیق الحسینی کی امامت میں اداکی گئی جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،اراکین رابطہ کمیٹی کنور نویدجمیل،اسلم آفریدی،احمدسلیم صدیقی،خالدسلطان،انچارج واراکین کراچی مضافاتی کمیٹی ،ایم کیوایم نائن زیروپرتنظیمی خدمات انجام دینے والے مرکزی شعبہ جات اورمختلف ونگززکے ارکان ، آگرہ تاج کالونی سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان،ہمدردوں اورمحمدوسیم شہیدکے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔شہیدکاجسدخاکی نمازجنازہ کی ادائیگی کیلئے جیسے ہی ان کی رہائشگاہ سے جناح گراؤنڈعزیزآبادلایاگیااس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میں آئے ہرآنکھ آشکبارتھی جبکہ جناح گراؤنڈکی سوگوارفضاء کلمہ طیبہ اوردردوپاک کی صداؤں سے گونج اٹھی اس موقع پرشہید کے صعیف والد،بھائی، عزیزرشتہ داراور ایم کیوایم کے کارکنان شدیدغم سے نڈھال تھے جنہیں موقع پرموجودایم کیوایم کے ذمہ داران نے دلاسہ دیا۔بعدازاں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعدشہیدکوان کی آخری آرام گاہ شہداء قبرستان لیجایاگیاجہاں شہیدکی تدفین عمل میںآئی۔اس موقع پروسیم شہیدسمیت تمام حق پرست شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اورشہیدکوزبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔محمدوسیم شہیدکاسوئم جمعرات کی صبح ساڑھے نوبجے ان کی رہائشگاہ سے متصل مسجدخضراء ھنگورہ آبادمیں منعقدہوگاجس میں شہیدکی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائیگی جبکہ خواتین کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کااہتمام شہیدکی رہائشگاہ پررکھاگیاہے ۔

12/24/2024 6:38:33 PM