Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آگرہ تاج کالونی یونٹ کمیٹی کے رکن محمد وسیم کی لیاری گینگ وار کی فائرنگ سے شہادت پر ایم کیوایم کا اظہار مذمت


آگرہ تاج کالونی یونٹ کمیٹی کے رکن محمد وسیم کی لیاری گینگ وار کی فائرنگ سے شہادت پر ایم کیوایم کا اظہار مذمت
 Posted on: 6/18/2013
آگرہ تاج کالونی یونٹ کمیٹی کے رکن محمد وسیم کی لیاری گینگ وار کی فائرنگ سے شہادت پر ایم کیوایم کا اظہار مذمت
شکست خوردہ عناصر اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے ایم کیوایم کے کارکنان و ہمدردوں کو قتل و غارتگری کا نشانہ بنا رہے ہیں
ماڑی پور، گڈاپ ٹاؤن، سائیٹ ٹاؤن اور لیاری سمیت کراچی کے مضافاتی علاقوں میں اب تک ہمارے 7 بیگناہ کارکنان کو بے دردی سے قتل کیا جا چکا ہے 
کارکنان کے قتل کے واقعات میں اس وقت تیزی آئی جب این اے 249 اور پی ایس 90 کے عوام نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کو مسترد کردیا
رواں ماہ کے دوران 17 کارکنان کو شہید کیا گیا اور 8 کارکنان قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد آج تک لاپتہ ہیں اور لاپتہ ہونیوالے تین کارکنان کو سرکاری ٹارچرسیلوں میں بہیمانہ تشدد کے بعد ماورائے عدالت قتل کیا جا چکا ہے، کنور نوید جمیل
ملک کی اعلیٰ عدلیہ اور با اختیار ادارے ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کا نوٹس لیں اور قتل میں ملوث گینگ وار کے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دیں
کراچی۔۔۔18جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنورنویدجمیل نے کہاہے کہ شکست خوردہ عناصراپنی شکست کابدلہ لینے کیلئے ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کوقتل وغارتگری کا نشانہ بنا رہے ہیں،این اے249اورپی ایس90میں حق پرست امیدواروں کی کامیابی کے بعدکارکنان کے قتل کے واقعات میں اس وقت تیزی آئی جب ان حلقوں کے عوام نے جرائم پیشہ افرادکومستردکرکے ایم کیوایم کے امیدواروں کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرایا۔انہوں نے کہاکہ ماڑی پور،گڈاپ ٹاؤن ،سائیٹ ٹاؤن اور لیاری سمیت کراچی کے مضافاتی علاقوں میں اب تک ہمارے7بیگناہ کارکنان کوبے دردی سے قتل کیا جاچکاہے جبکہ رواں ماہ کے دوران کراچی میں ایم کیوایم کے 17 کارکنان کوشہیدکیاگیااور8کارکنان قانون نافذکرنیوالے اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعدآج تک لاپتہ ہیں جبکہ گرفتاری کے بعدلاپتہ ہونیوالے تین کارکنان کو سرکاری ٹارچرسیلوں میں بہیمانہ تشددکے بعدماورائے عدالت قتل کیاجاچکاہے۔کنورنویدجمیل نے قتل ہونیوالے کارکنان کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ،بااختیاراداروں اورحکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کے بہیمانہ قتل کے واقعات کافی الفورنوٹس لیاجائے اورقتل کی وارداتوں میں ملوث گینگ وارکے دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔یہ مطالبہ کنورنویدجمیل نے رابطہ کمیٹی کے دیگر عادل خان،اسلم آفریدی ، نثار پنہور اور یوسف شاہوانی کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔کنورنویدجمیل نے کہاکہ محمدوسیم کولیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کرکے شہیدکیاجب وہ زیرتعمیرعمارت کے پاس کھڑے ہوکرٹیلی فون پرگفتگوکررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ کراچی جو پاکستان کاسب سے بڑا شہر ہے بلکہ پاکستان کامعاشی حب بھی ہے لہٰذاکراچی دشمنی پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے بارہا مرتبہ ملک کے بااختیاراداروں اورعدلیہ سے اپیلیں کی اورانہیں ایم کیوایم پرڈھائے جانے والے مظالم کی تفصیلات سے وقتاًفوقتاًآگاہ بھی کیاکہ کس طرح لیاری میں موجود دہشت گردوں کواستعمال کرکے ایم کیوایم کے کارکنان کوقتل وغارتگری کانشانہ بنایاجارہاہے ،تاہم ان بااختیارلوگوں کی جانب سے ہماری گذاشات اوراپیلوں پرکوئی سنوائی نہیں کی گی اوراس وقت بھی لیاری میں جرائم کی سرکوبی کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ۔انہوں نے کہاکہ لیاری جہاں رینجرزاہلکاروں کوپکڑکران کی گردنیں کاٹی گئیں ۔پاکستان کی قوم،عدلیہ اوربااختیارلوگوں کے سامنے بارباریہ مطالبات رکھ رہے ہیں کہ محب وطن جماعت ایم کیوایم جس میں اردو بولنے والے لوگوں کی اکثریت شامل ہے جن کے آباؤاجدادنے پاکستان بنایاانہیںیہ سزاکیوں دی جارہی ہے؟ انہوں نے کہاکہ مضافاتی علاقوں کے رہنے والے غریب عوام کواس پاداش میں سزادی جارہی ہے کہ انہوں نے جرائم پیشہ عناصرکومستردکرکے حق پرستوں کوکامیاب بنایا۔انہوں نے کہاکہ ہم ایک مرتبہ پھرمطالبہ کرتے ہیں کہ گینگ وار کے جرائم پیشہ عناصر کولگام دی جائے اورمحمدوسیم سمیت ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل میں ملوث گینگ وارکے دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔درایں اثناء پریس کانفرنس سے رکن رابطہ کمیٹی اورپی ایس90سے رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی نے بھی خطاب کیااوراپنے حلقے میں گینگ وارکے دہشت گردوں کی دہشت گردی اورقتل وغارتگری کے واقعات سے صحافیوں کوآگاہ کیا۔انہوں نے صدرمملکت ،وزیراعظم اوروفاقی وزیرداخلہ سمیت تمام اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ مضافاتی علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کافی الفورنوٹس لیں اورقتل کی وارداتوں میں ملوث گینگ واردہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کوگرفتار کرکے عبرتناک سزادی دلوائے۔


12/24/2024 6:16:09 PM