سندھ حکومت میں شامل ہونا ہے یا نہیں ایم کیوایم کے زیر اہتمام ’’عوامی ریفرنڈم‘‘ 20 جون کو ہوگا
کراچی ۔۔۔18، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ حکومت میں شمولیت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کے حوالے سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہداپت پر متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام عوامی ریفرنڈم جمعرات20 جون کوہوگا جس میں عوام سے رائے طلب کی جائے گی کہ آیا ایم کیوایم سندھ حکومت میں شامل ہو یا نہیں۔ اس سلسلے میں آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں میں قائم ایم کیوایم کے صوبائی،ضلعی ،زونز،ڈسٹرکٹس اورسیکٹرویونٹ کے سطح پرکیمپ قائم کرکے عوام وکارکنان سے رائے طلب کی جائے گی جس کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے ایک بیلٹ پیپر تیارکیاگیاہے جس پر حکومت میں جانے یانہ جانے کے حوالے سے (ہاں)اور(نہ)کاخانہ رکھاگیاہے جس کے بعدایم کیوایم عوامی رائے کوسامنے رکھ کرفیصلہ کااعلان کریگی۔