ایم کیوایم آگرہ تاج سیکٹر یونٹ نیا آباد کے کارکن محمد وسیم اور ماڑی پور سیکٹر یونٹ مشرف کالونی کے جوائنٹ انچارج عاشق علی بلوچ کی شہادت پرالطاف حسین کا اظہارافسوس
بے گناہ کارکنان کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے
لندن۔۔۔18، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ماڑی پور سیکٹر یونٹ مشرف کالونی کے جوائنٹ یونٹ انچارج عاشق علی بلوچ اور آہ گرہ تاج سیکٹر یونٹ نیاآبادکے یو سی 3کے کارکن محمد وسیم کی شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شہداء کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین)