مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے کے ایم او سی سیکٹر کمیٹی گڈاپ کے ممبر امجد علی ولد احمد علی اور بلدیہ ٹاؤن یونٹ کے جوائنٹ انچارج عظیم بیگ کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن :۔۔۔15، جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے کراچی مضافاتی آرگنائزنگ سیکٹر کمیٹی گڈاپ کے ممبر امجد علی ولد احمد علی اور پختون آرگنائزنگ کمیٹی بلدیہ ٹاؤن یونٹ کے جوائنٹ انچارج عظیم بیگ کی شہادت پردلی رنج وغم اورافسوس کااظہارکیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شہداء کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔(آمین)