ایم کیو ایم گلشن معمار اسکیم 33سیکٹر کے کارکن شاہ رخ ندیم کو گبول قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
شہید کی نما زجنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی کے رکن خالد سلطان ، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فیصل سبزواری ،
رکن سندھ اسمبلی شیخ عبداللہ اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین ، ایم کیو ایم کے کارکنان اور شہید کے عزیز واقارب کی بڑی تعدادمیں شرکت
کراچی ۔۔۔15،جون 2013ء
ایم کیوایم گلشن معماراسکیم 33سیکٹر کے کارکن شاہ رخ ندیم شہیدکو گبول قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خا ک کردیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرمسجد فاروقیہ سٹی ولاز نزد صفورہ چورنگی اسکیم 33میں ادا کی گئی ۔ نما زجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن خالد سلطان ، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فیصل سبزواری ،حق پرست رکن سندھ اسمبلی شیخ عبداللہ ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و ارکان کے علاوہ متعلقہ سیکٹر ذمہ داران و کارکنان اور شہید کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ علاوہ ازیں شاہ رخ ندیم شہید کی فاتحہ سوئم بروز پیر بعد نمازظہر تا عصر مسجد فاروقیہ سٹی ولاز نزد صفورہ چورنگی اسکیم 33 میں منعقد کی جائے گی جبکہ خواتین کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع شہید کی رہائشگاہ پر منعقد کیا جائے گا ۔