کارکنان کی نسل کشی کے خلاف ایم کیوایم بیلجئم کے تحت یوم سوگ منایا گیا
ایم کیوایم کے کارکنان کے اغواء اوران کی نسل کشی کے خلاف ہرسطح پرآواز بلند کی جائے گی، ایم کیوایم بیلجئم
صدر، وزیراعظم اورچیف جسٹس ایم کیوایم کے کارکنان کی نسل کشی کے واقعات کا فوری نوٹس لیں، ایم کیوایم بیلجئم
بیلجئم۔۔۔15،جون2013ء
کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے بانیان پاکستان کی اولادوں کے اغواء ،ان کے ماورائے عدالت قتل اورایم کیوایم کے کارکنان کی نسل کشی کے خلاف ایم کیوایم بیلجئم یونٹ کے تحت یوم سوگ منایا گیااورشہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی۔قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماع میں ایم کیوایم بیلجئم کے ذمہ داروں ، کارکنوں اورہمدردپاکستانیوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔اجتماع کے شرکاء نے کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صدرآصف علی زرداری ، وزیراعظم میاں نواز شریف اورچیف جسٹس آف سپریم کورٹ افتخارمحمد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کی نسل کشی کے واقعات کا فوری نوٹس لیاجائے اور ان واقعات ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔ ایم کیوایم بیلجئم کے ذمہ داروں اورکارکنوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کے اغواء اوران کی نسل کشی کے خلاف ہرسطح پرآواز بلند کی جائے گی ۔ اس موقع پر حق پرست شہداء کے بلنددرجات اور سوگوارلواحقین کیلئے صبرجمیل کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سلامتی اورصحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔