کوئٹہ میں خواتین یونیورسٹی کی بس میں دھماکہ کھلی بربریت اور قومی سانحہ ہے، قائد تحریک الطاف حسین
زیارت میں قائد ریزیڈنسی پرشرمناک حملے اورکوئٹہ میں خواتین کی بس میں دھماکہ نے واضح کردیا کہ بلوچستان میں ریاست کی رٹ معدوم ہوتی جارہی ہے
کوئٹہ میں ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکے اور متعددطالبات کے ہلاک وزخمی ہونے پراظہارافسوس
لندن۔۔۔15، جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پرویمن یونیورسٹی کی بس میں خوفناک دھماکے اور اس کے نتیجے میں متعدد طالبات سمیت متعدد افراد کے ہلاک وزخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرے ہوئے اس المناک واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ خواتین یونیورسٹی کی بس میں دھماکہ اور اس کے نتیجے میں طالبات کے ہلاک وزخمی ہونے کا واقعہ کھلی بربریت اور قومی سانحہ ہے اورا س بربریت نے ہمارے سرشرم سے جھکادیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی صورتحال سنگین سے سنگین ترہوتی جارہی ہے اور زیارت میں بانی پاکستان کی آخری رہائشگاہ پر ہونے والے شرمناک حملے کے بعد اس واقعہ نے واضح کردیا ہے کہ بلوچستان میں ریاست کی رٹ معدوم ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والی طالبات کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق طالبات کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے ، سوگوارلواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یاب کرے۔(آمین)