ملک بھر میں جاری مون سون کے آغاز سے پہلے ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں متعدد افرادکے جاں وزخمیہونے پر جناب الطاف حسین اظہار افسوس
لندن۔۔۔15، جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ملک بھر میں جاری مون سون کے آغاز سے پہلے ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں متعدد افرادکے جاں وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جاں بحق ہونے والے افرادکے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمددری اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین ۔انہوں نے کہاکہ دکھ اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے کارکنان آپ کے غم میں برا برکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائیں اورسوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برادشت کرنے کاحوصلہ دیں ۔(آمین ) انہوں نے بارشوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افرادکی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔