Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے لاپتہ کارکن محمد آصف اور کارکنان محمد حسین اور محمد مسلم کے قتل کے المناک واقعہ کے خلاف یوم سوگ کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ حیدر آباد زون کے زیر اہتمام زونل آفس پرشہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد


ایم کیوایم کے لاپتہ کارکن محمد آصف اور کارکنان محمد حسین اور محمد مسلم کے قتل کے المناک واقعہ کے خلاف یوم سوگ کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ حیدر آباد زون کے زیر اہتمام زونل آفس پرشہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد
 Posted on: 6/14/2013
ایم کیوایم کے لاپتہ کارکن محمد آصف اور کارکنان محمد حسین اور محمد مسلم کے قتل کے المناک واقعہ کے خلاف یوم سوگ کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ حیدر آباد زون کے زیر اہتمام زونل آفس پرشہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد 
قرآن و فاتحہ خونی میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی نے شرکت کی
ایم کیوایم کی اپیل پرسندھ بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی پرامن یوم سوگ منایا گیا
یوم سوگ کے موقع پر حیدرآباد شہر ،لطیف آباد اور قاسم آباد میں دن بھر سوگ کا عالم رہا اور بازاروں و کاروباری مراکز میں سناٹا چھایا رہا
حیدرآباد ۔۔۔14جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پر ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان محمد آصف، محمدحسین اور محمد مسلم کے اغواء اور قتل کے المناک واقعہ کے خلاف یوم سوگ کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہتمام ایم کیوایم حیدرآباد زونل آفس پرتمام شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا۔قرآن وفاتحہ خونی میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف واراکین ،کے علاوہ سیکٹر زویونٹس اوردیگر شعبہء جات APMSO، شعبہء خواتین، لیبرڈویژن ایلڈرز ونگ، میڈیکل ایڈ اور لیگل ایڈ، انٹیلکچول کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدردوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔قرآن و فاتحہ خوانی کے اختتام پر تمام شہداء حق پرست کارکنان و ہمدردوں کے درجات کی بلندی اور مغفریت کیلئے بھی خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پرسندھ بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی پرامن یوم سوگ منایا گیا ۔اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے تمام سیکٹر و یونٹس کی جانب سے یوم سوگ کے سلسلے میں شہر لطیف آباد اور قا سم آباد کے مختلف علاقوں، حیدر چوک ، قلعہ چوک، لبرٹی مارکیٹ ، ہیر آباد، کچہ قلعہ، کھوکھر محلہ، کوہ نورچوک، بھائی ،خان چاڑی، دو قبر، گلشاہ بخاری، لیاقت کالونی، اسلام آباد، پھلیلی، پریٹ آباد، نورانی بستی ، تلک چاڑی، فقیر کا پڑھ ، گجراتی پاڑہ، حالی روڈ لطیف آباد یونٹ نمبر ۲،۵،۶،۷،۸،۹،۱۰،۱۱اور ۱۲ قا سم آباد سمیت شہر بھر میں میں کارکنان اور مختلف تاجر و سماجی تنظیموں کی جانب سے بڑی تعداد میں گھر وں،دوکانو ں، تنظیمی دفاتر کے علاوہ گلیوں، چوراہوں، گاڑ یوں پر بڑی تعداد میں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے اسکے علاوہ کارکنان و عوام کی بڑی تعداد نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھیں جبکہ یوم سوگ کے موقع پر حیدرآباد شہر ،لطیف آباد اور قاسم آباد میں دن بھر سوگ کا عالم رہا اور بازاروں و کاروباری مراکز میں سناٹا چھایا رہا جبکہ شہر بھر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹ یونینز نے ایم کیوایم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اور ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف اپنے دوکانیں اور کاروبار بند کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور یوم سوگ میں بھر پور انداز میں شرکت کی۔


12/24/2024 6:02:06 PM