Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم گلشن معمار سیکٹر کے کارکن شاہ رخ ندیم کو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا


ایم کیوایم گلشن معمار سیکٹر کے کارکن شاہ رخ ندیم کو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا
 Posted on: 6/14/2013
ایم کیوایم گلشن معمار سیکٹر کے کارکن شاہ رخ ندیم کو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا
شاہ رخ ندیم کو انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے
شاہ رخ ندیم کا بہیمانہ قتل کھلی دہشت گردی اور شہرکا امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے، رابطہ کمیٹی
کراچی:۔۔۔14، جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم گلشن معمارسیکٹریونٹ33-Dکے کارکن شاہ رخ ندیم کوگھرکے سامنے موٹرسائیکل سواردہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کردیا اور فرار ہوگئے۔ شاہ رخ ندیم کوانتہائی قریب سے گولیاں ماری گئی جس کے باعث وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔شاہ رخ ندیم کی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان جائے وقوعہ پرجمع ہوگئے جس کے بعد شہید کوعباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق اورڈاکٹرصغیراحمدنے عباسی شہیداسپتال جاکردہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے شاہ رخ ندیم کے سوگوارلواحقین سے ملاقات کی اورانہیں دلاسہ دیا ۔ اس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے آئے۔علاوہ ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے موٹرسائیکل سواردہشت گردوں کی جانب سے شاہ رخ ندیم کواندھادھندفائرنگ کرکے شہید کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کھلی دہشت گردی اورشہرکاامن خراب کرنے کیلئے گھناؤنی سازش قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ کارکنان کوٹارگٹ کلنگ ،سرکاری ٹارچرسیلوں میں بہیمانہ تشددکانشانہ بناکرماورائے عدالت قتل، دہشت گردی اورقتل وغارتگری کانشانہ بنایا جارہا ہے گزشتہ چندہفتوں کے دوران کارکنان کے قتل کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہواہے تاہم شہرمیں پولیس وقانون نافذکرنیوالے اداروں کی موجودگی کے باوجودآج تک نہ کسی دہشت گردکوگرفتارکیاجاسکاجوپولیس وقانون نافذکرنیوالے اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شاہ رخ ندیم کاقتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے شاہ رخ ندیم شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شاہ رخ ندیم شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخارمحمدچوہدری، وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاراورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت سے مطالبہ کیاکہ شاہ رخ ندیم کے بہیمانہ قتل کافی الفورنوٹس لیاجائے اورقتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔


12/24/2024 7:12:50 PM