رابطہ کمیٹی کا ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔14جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدرمرزا فرقان مغل کے صاحبزادے، سابق رکن سندھ اسمبلی اور شعبہ خواتین کی رکن صابرہ خاتون کی ہمشیرہ شکیلہ ، شعبہ خواتین ملیر، یونٹ99 کی یونٹ انچارج سونیا کی ہمشیرہ نادیہ جلیل اور لیاقت آباد سیکٹر یونٹ159کے جوائنٹ انچارج کی والدہ حفیظہ بیگم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہارہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔(آمین)