Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ابراہیم حیدری سیکٹر کے اسیر کارکن عرفان حیدر جاگیرانی کے بھائی رضوان حیدر جاگیرانی شہید کو چکر ا گوٹھ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا


ایم کیوایم ابراہیم حیدری سیکٹر کے اسیر کارکن عرفان حیدر جاگیرانی کے بھائی رضوان حیدر جاگیرانی شہید کو چکرا گوٹھ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
 Posted on: 6/14/2013
ایم کیوایم ابراہیم حیدری سیکٹر کے اسیر کارکن عرفان حیدر جاگیرانی کے بھائی رضوان حیدر جاگیرانی شہید کو چکر ا گوٹھ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا 
شہید کی نما زجنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی کے رکن نثار پہنور ، ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج و اراکین اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت 
کراچی ۔۔۔14،جون 2013ء
ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ابراہیم حیدری سیکٹر یونٹ چکرا گوٹھ کے اسیر کارکن عرفان حیدر جاگیرانی کے چھوٹے بھائی رضوان حیدر جاگیرانی کو چکرا گوٹھ کے قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خا ک کردیا گیا،رضوان حیدر جاگیرانی کو گزشتہ روز جرائم پیشہ دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ شہید کی نماز جنازہ چکرا گوٹھ میں ہی ادا کی گئی ۔ نما زجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن نثار احمد پہنور ، ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، جوائنٹ انچارجز اسلم بلوچ ، محمد سلیم جوکھیو اور رکن سید احمد رضا زیدی کے علاوہ ایم کیو ایم ابراہیم حیدری سیکٹر کمیٹی کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ شہید کی تدفین کے بعد رابطہ کمیٹی کے رکن نثار پہنور نے رضوان حیدر جاگیرانی کے والد نادر علی جاگیرانی، بھائیوں اور دیگر لواحقین سے ملاقات کی اور رضوان حیدر جاگیرانی کی شہادت پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ رضوان حیدر جاگیرانی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)

12/24/2024 6:44:54 PM