پرامن یوم سوگ کی اپیل پرسندھ بھرکے تاجروں ، صنعتکاروں ، ٹرانسپورٹرزاور عوام نے مثالی اتحاد کامظاہرہ کیا
صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں احتجاجی مظاہرے کرنے پرکارکنان اور حق پرست عوام کو سلام تحسین
لندن۔۔۔14 ،جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے ذمہ دار آصف احمد کے ماورائے عدالت قتل ، اور مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کورنگی سیکٹرکے ذمہ دار محمد حسین اور ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر کے کارکن محمد مسلم کے قتل کے خلاف ملک بالخصوص سندھ بھر میں بھرپور اورپرامن یوم سوگ منانے اوراحتجاجاً ہرقسم کی سرگرمیاں معطل رکھنے پر تاجروں ، صنعتکاروں، ٹرانسپورٹرز، محنت کشوں اورزندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی نسل کشی کے خلاف ملک بالخصوص سندھ بھر کے عوام نے ایک مرتبہ پھر مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا اوربھرپور اور کامیاب یوم سوگ مناکر اس ظلم وبربریت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا ہے ۔جناب الطاف حسین نے کارکنان کی نسل کشی کے خلاف پرامن یوم سوگ میں رضاکارانہ حصہ لینے اور اپنی تمام تر سرگرمیاں بند رکھنے پرسندھ بھرکے تاجروں ، صنعتکاروں اور ٹرانسپورٹرز اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی نسل کشی کے خلاف صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں احتجاجی مظاہرے کرنے اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کے اجتماعات کرنے پرایم کیوایم کے تمام ذمہ داران، کارکنان اور حق پرست عوام بالخصوص طلباوطالبات کو دل کی گہرائیوں سے سلام تحسین پیش کیا۔انہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، نوتشکیل کردہ کے ٹی سی ، دیگر شعبہ جات کے ارکان ، زونوں، سیکٹروں اوریونٹوں کے ذمہ داران اورکارکنان کو بھی کامیاب یوم سوگ منانے پرشاباش دی۔ انہوں نے حق پرست شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔(آمین)