Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ٹرانسپورٹ برادری تاجراوردکانداراور بعد نماز جمعہ اپنی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع کردیں، رابطہ کمیٹی کی اپیل


ٹرانسپورٹ برادری تاجراوردکانداراور بعد نماز جمعہ اپنی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع کردیں، رابطہ کمیٹی کی اپیل
 Posted on: 6/14/2013
ٹرانسپورٹ برادری تاجراوردکانداراور بعد نماز جمعہ اپنی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع کردیں، رابطہ کمیٹی کی اپیل
تاجروں ، صنعتکاروں، دکانداروں ، ٹرانسپورٹرز اورزندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اتحاد سے ثابت کردیا کہ وہ حق پرستی کی اس جدوجہد میں ایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔
شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اوریوم سوگ کو کامیاب بنانے پرپاکستان بالخصوص سندھ کے عوام سےاظہار تشکر
تصاویر
کراچی۔۔۔14،جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کے خلاف ملک بالخصوص سندھ بھر میں یوم سوگ کے موقع پر بھرپورتعاون کرنے پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا شکریہ اداکرتے ہوئے تاجروں،دکانداروں ،ٹرانسپورٹرزاورزندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ بعد نمازجمعہ اپنا کاروبار ، دکانیں، ٹرانسپورٹ اوردیگر سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع کردیں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے لاپتہ کارکن آصف احمد کے ماورائے عدالت قتل اورمسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان محمد حسین اورمحمد مسلم کے بہیمانہ قتل کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھر کے تاجروں ، صنعتکاروں ، دکانداروں ، ٹرانسپورٹرز اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایم کیوایم کی اپیل پر شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کااظہار کیا اور ماضی کی طرح ایم کیوایم سے بھرپورتعاون کرکے یوم سوگ کو کامیاب بنایا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کی اپیل پر تاجروں ، صنعتکاروں، دکانداروں ، ٹرانسپورٹرز اورزندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے قتل کے خلاف احتجاجاًاپنی کاروباری اوردیگرسرگرمیاں بند رکھ کر ثابت کردیا ہے کہ وہ حق پرستی کی اس جدوجہد میں ایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے تاجروں ، دکانداروں اورٹرانسپورٹ برادری سے اپیل کہ وہ بعد نماز جمعہ اپناکاروبار،ٹرانسپورٹ اوردیگرسرگرمیاں معمول کے مطابق شروع کردیں۔

12/24/2024 6:40:12 PM