فیصل سبزواری سے کراچی کی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کی ملاقات
ملاقات میں تاجر برادری اور صنعتکاروں کا نیشنل گرڈ سے کراچی کو 650 میگا واٹ بجلی کی فراہمی کم کرنے پراظہار تشویش
کراچی۔۔۔13جون2013ء
سندھ اسمبلی میں قائدحزبِ اختلاف فیصل سبزواری اور سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد سے کراچی کے نمائندہ تاجروں نے جمعرات کو ملاقات کرکے نیشنل گرڈسے کراچی کوملنے والی 350میگاواٹ بجلی کی فراہمی روکنے کے فیصلے پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اورکہاکہ کراچی پاکستان معاشی حب ہے جوقومی خزانے میں70فیصدسے زائدریونیوجمع کرواتاہے۔کراچی کی بجلی کی کٹوتی سے کراچی میں تجارتی اورصنعتی سرگرمیاں برمزیدمتاثرہونگی جس کابراہ راست اثر ملک کی معیشت پرپڑیگا۔اس موقع پر حق پرست سندھ اراکین اسمبلی بھی موجودتھے ۔ کراچی کی تاجر برادری اورمعروف صنعتکاروں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اوروفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں نیشنل گرڈسے 350میگاواٹ بجلی کی فراہمی میں کمی کے فیصلے پرنظرثانی کی جائے اورکراچی میں صنعتی وتجارتی سرگرمیوں جاری رکھنے کیلئے مثبت سوچ اجاگرکی جائے۔