ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن محمد آصف کے ماورائے عدالت قتل پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
ماورائے عدالت قتل میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف فی الفور کارورائی عمل میں لائی جائے ، الطاف حسین
لندن ۔۔13جون 2013ء
متحدہ قو می مو منٹ کے قا ئد جنا ب الطا ف حسین نے ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 84کے کارکن محمد آصف ولد عبدالباسط کے ماورائے عدالت قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جنا ب الطاف حسین نے شہید کے سو گو اراحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تما م کا رکنان آپ کے غم میں برابر کے شر یک ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ محمد آصف کے ماورائے عدالت قتل کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ جنا ب الطاف حسین نے دعا کی کہ اﷲتعالی شہید کوجنت الفردوس میں اعلی مقا م عطا فر ما ئے اور سو گو ار لو احقین کو صبر جمیل عطا کر ے۔ (آمین)