معروف گلوکار حسن جہانگیر کی ہمشیرہ شبنم فاطمہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
مرحومہ کی نماز جنازہ خیر العمل مسجد انچولی میں ادا کی گئی جبکہ سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا
نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی، ارکان متحدہ سوشل فورم، ایم کیو ایم کے کارکنان و دیگر کی شرکت
کراچی ۔۔13؍ جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے معروف گلوکار حسن جہانگیر کی ہمشیرہ شبنم فاطمہ بنت محمد علی اصفہان کے انتقال پر گہرے دکھ اور ا فسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے حسن جہانگیر سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔ دریں اثناء مرحومہ کی نماز جنازہ مسجد خیر العمل انچولی میں ادا کی گئی جبکہ مرحومہ کو سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم کی ر ابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی ، متحدہ سوشل فورم کے اراکین ، ایم کیو ایم کے کارکنان سمیت زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور مرحومہ کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔