کار حادثے میں ایم کیو ایم بلدیہ سیکٹر کے کارکن محمد ادریس کے جاں بحق ہونے پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
حادثے میں زخمی ہونے والے کارکن محمد ساجد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا
لندن۔۔۔13 جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم بلدیہ سیکٹر کے کارکن محمد ادریس کے کارحادثے میں جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے اس ناگہانی حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے کارکن محمد ادریس کے سوگوار لواحقین کوصبر کی تلقین اور ان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم محمد ادریس کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے سوگوار اہل خانہ کو ناگہانی حادثے کو برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمیں، دریں اثناء جناب الطاف حسین نے حادثے میں زخمی ہونے والے کارکن محمدساجدکی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے بھی دعاکی۔